لاہور میں وزیر اعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں حادثے کا شکار، 6 اہلکار زخمی

Vehicles Accident

Vehicles Accident

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں کھمبے سے ٹکرانے سے ایلیٹ فورس کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف الحمرا ہال میں تقریب سے شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ مال روڈ پر واقع نہر کے پل کے قریب سیکیورٹی اسکواڈ کی دو گاڑیاں ایک کھمبے سے جا ٹکرائیں، حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود 6 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔