لاہور: نجی سکول میں آتشزدگی، خاتون استاد سمیت 21 طلبہ جھلس گئے

Lahore Fire School

Lahore Fire School

لاہور (جیوڈیسک) شاہدرہ ٹاؤن کے نجی اسکول میں آگ لگنے سے خاتون ٹیچر سمیت 21 بچے جھلس گئے۔ میو ہسپتال میں زخمی بچوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

شاہدرہ ٹاون کے ایک نجی اسکول میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پہلی جماعت کے بچوں کے کلاس روم میں گیس ہیٹر کی وجہ سے لگی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث اکیس بچے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بچوں کو کلاس سے نکالنے والی اسکول ٹیچر بھی بری طرح آگ کا شکار ہوئی۔ڈی سی او لاہور اوور دیگر حکام نے ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔ ریسکیو 1122 نے کاروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا۔