لاہور : پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں میں بے جا اضافے کے خلاف دائر درخواست میں کمپیٹیشن کمشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت سے سترہ اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پرائیوٹ سکول اپنی مرضی سے سکول کی فیسوں میں اضافہ کر رہے ہیں جس سے والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرائیوٹ سکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافہ پنجاب پرائیویٹ ریگولیشن انیس سو چوراسی کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت پرائیوٹ سکولوں کو فیسوں میں بے جا اضافے سے روکنے کے احکامات صادر کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کمپیٹیشن کمشن آف پاکستان اور سیکرٹری ایجوکیشن سے سترہ اکتوبر کو جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔