لاہور سمیت پنجاب کے8 تعلیمی بورڈ زمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع

Board

Board

لاہور(جیوڈٰسک)لاہور بورڈ سمیت آٹھوں بورڈ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔شیڈول کے مطابق آرٹس گروپ کے طلبا نے عربی کا پرچہ دیا۔ رواں سال لاہور بورڈ کے زیر اہتمام 209713طلبا طالبات امتحانات دے رہے ہیں جس میں 93413 آرٹس اور 122398 سائنس گروپس کے امیدوار شامل ہیں۔

اس سلسلے میں لاہور میں 481 سینٹرز بنائے گئے ہیں جس میں لڑکیوں کے 221 اور لڑکوں کے 260سینٹرز ہیں،،پورے پنجاب میں امتحانات کے لیے 772 امتحانی سینٹرز ہیں جس میں قصور میں 123،شیخوپورہ میں 109،ننکانہ میں 59 ہیں۔