لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، کراچی میں بوندا باندی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، کراچی کے کئی علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، قلات ڈویژن، ہزارہ اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ رات سے ہی لاہور کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوںمیں بوندا باندی ہوئی جس سیگرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

سرگودھا، بھلوال اور پنڈی بھٹیاں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش ہوئی جس سے جل تھل ہو گیا۔ سب سے زیادہ بارش وفاقی دارالحکومت میں ایک سو پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، قلات ڈویژن، ہزارہ اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔