لاہور : رمضان میں بھی 10 گھنٹے بجلی بند رہے گی

Lahore Load Shading

Lahore Load Shading

لاہور (جیوڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے رمضان المبارک کے لئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے ، تمام صارفین کو ماہ مقدس میں بھی 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیسکو چیف انجینئر محمد سلیم نے ایک اجلاس کے بعد جیو نیوز کو بتایا کہ لیسکو حدود میں 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول ترتیب دیدیا گیا ہے۔

جس کے تحت گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو یکساں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا ، گھریلو صارفین کو سحری افطاری اور تراویح میں ریلیف دیا گیا ہے جبکہ صنعتوں کی بجلی شام ساڑھے 6 بجے سے صبح ساڑھے 4 بجے تک مسلسل 10 گھنٹے بند رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کا کوٹہ 2400 میگاواٹ مل رہا ہے، کوٹہ بڑھنے پر مزید ریلیف دے سکتے ہیں۔