لاہور میں درجہ حرارت 48 ، فیصل آباد میں 50 تک جانے کا امکان

Lahore Temperature

Lahore Temperature

لاہور(جیوڈیسک)دن چڑھتے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔ لاہور میں آج درجہ حرارت48 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر ہیں تاہم کل سے اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبر پختون خوا کشمیر اور گلگت میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اڑتالیس،اسلام آباد چوالیس ،فیصل آباد پچاس ، کوئٹہ چھتیس ،کراچی چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔