لاہور میں آندھی،تحریک انصاف کے دھرنے کا کیمپ اکھڑ گیا

PTI

PTI

لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں آندھی کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کا کیمپ اکھڑ گیا۔رات گئے لاہور اور گرد ونواح میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئیں جو دیکھتے ہی دیکھتے آندھی کی شکل اختیار کرگئیں۔

ہوائیں ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار تو ہوا لیکن اس سے کئی مشکلیں کھڑی ہوئیں۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جاری تحریک انصاف کے دھرنے کے لیے لگایا ٹینٹ بھی تیز آندھی کی وجہ سے اکھڑگیا۔ مظاہرین نے آندھی سے بچنے کے لیے محفوظ مقام کا رخ کرلیا۔