لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا

Lahore Pollution

Lahore Pollution

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی دسویں نمبر پر موجود رہا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 8 بجے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر رہا اور لاہور کی فضا انتہائی آلودہ رہی جس میں پر ٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 236 تک جا پہنچی جب کہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے نمبر پر موجود رہا، درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔