لالہ موسی کی خبریں06.04.2013

حلقہ پی پی112کا ٹکٹ چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کے علاوہ کسی اور امیدوار کو دیا تو پاکستان تحریک انصاف سو فیصد یہ سیٹ ہار جائے گی،چوہدری محمد فاضل آف کملہ و دیگر کا مشترکہ بیان

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کو حلقہ پی پی112پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،اگر تحریک انصاف کے قائدین نے حلقہ پی پی112کا ٹکٹ چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کے علاوہ کسی اور امیدوار کو دیا تو پاکستان تحریک انصاف سو فیصد یہ سیٹ ہار جائے گی،ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمد فاضل آف کملہ،مشتاق احمد کملہ،محمد رفیق کملہ،محمد صدیق کملہ،محمد الطاف کملہ،اعجاز احمد کملہ،احمد رضا کملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی112میں تحریک انصاف کیلئے چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سارا حلقہ جانتا ہے حلقہ پی پی112کو تحریک انصاف کا گڑھ کس نے بنایا ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کا حلقہ میں اپنا ذاتی ووٹ بنک ہے، اس حلقہ سے وہ وزیر بھی رہ چکے ہیں،ٹکٹ کے دعویدار دوسرے امیدواروں کو حلقہ میں پولنگ ایجنٹ ہی نہیں ملیں گے،انہوں نے پارٹی قائدین سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین عوامی امنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے ٹکٹ چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کو دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھینڈہ ،مراڑیاں،چھ چکوری شیر غازی میں جعل عطائی ڈاکٹروں نے انت مچا دی پانچ روپے ووالی گولی بیس روپے میں فروخت کرنی شروع کردی ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ڈھینڈہ ،مراڑیاں،چھ چکوری شیر غازی میں جعل عطائی ڈاکٹروں نے انت مچا دی پانچ روپے ووالی گولی بیس روپے میں فروخت کرنی شروع کردی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں،راتوں رات کروڑ پتی بننے لگے نا تجربہ کاری کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ عوامی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،یہاں تک کہ ان جعلی عطائی ڈاکٹروں کے پاس لائسنس بھی جعلی ہے،عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار ار محکمہ ہیلتھ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جعلی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:آزاد الیکشن لڑ کر ہی ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہونگے،سید حبیب حیدر شاہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)آزاد الیکشن لڑ کر ہی ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہونگے، ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سید حبیب حیدر شاہ نے کیا،انہوں نے کہا کہ گذشتہ پچاس سال سے حلقہ کی خدمت میں مصروف ہیں،حلقہ کی عوام کے ساتھ ہمارا نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے،ہمارے ساتھی دھڑے ہمارے دست و بازو ہیں ان کی دعائوں سے انشاء اللہ الیکشن میں سرخر وہونگے،انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے106میں صرف سادات خاندان ہی کائرہ برادران کا مقابلہ کر سکتا ہے ہم نے اپنی الیکشن کمپین شروع کر دی ہے اور ہر روز حلقہ سے برادریاں،دھڑے اور نمایاں شخصیات ہماری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان تحصیل سکول کونسل اور محکمہ تعلیم کے درمیان پہلی سہ ماہی میٹنگ دپٹی ایجوکیشن آفس کھاریاں میں منعقد ہوئی
لالہ موسی (محمد بلال احمد بٹ)محکمہ تعلیم اور سکول کونسل کے درمیان میٹنگ کا مقصد ایک تعارفی میٹنگ اور اپنے اپنے علاقے کے سکولوں کے مسائل اجاگر کرنا تھا جس میں ڈپٹی ایجوکیشن محمد طارق ،ڈپٹی ایجوکیشن فریدہ عالم اور کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان تحصیل کھاریاں کو آرڈینیٹر سہیل انوار اور تحصیل سرائے عالمگیر کورآرڈینیٹر مبشر حسین تحصیل کو آرڈینیٹر گجرات مسعود احمد وریارہ تحصیل سکول کونسل کھاریاں چیئر مین محمد منیر سیٹھی ،وائس چیئر مین چوہدری محمد غیاث میڈیا پرسن محمد شفیق احمد ناظم و دیگر تمام کونسل ممبران نے شرکت کی ۔اپنا اپن تعارف پیش کیا اور اپنے اپنے سکولوں کے مسائل اجاگر کئے جس پر ڈپٹی ایجوکیشن میل اور ڈپٹی ایجوکیشن فی میل نے یہ یقین دہانی کروائی کہ یہ سکول کونسل بہت اچھا کام کر رہی ہے ایجوکیشن اور سکول کونسل مل کر بہتر طور پر مسائل کی آگاہی اور حل کرائیں گے ۔ڈپٹی ایجوکیشن نے اور سکول کونسل کا تعاون سکولوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرا سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ نور محمد دانش القادری سوموار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس کیلئے روانہ ہونگے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) علامہ نور محمد دانش القادری سوموار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس کیلئے روانہ ہونگے جامع مسجد فیض مصطفی محلہ حسن پورہ میں الوداعی تقریب ہو گی تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے معروف عالم دین راہنما عالمی تنظیم اہلسنت علامہ نور محمد دانش القادری سوموا ر کو صبح 10بجے جامع مسجد فیض مصطفی محلہ سردار پورہ سے حجاز مقدس کیلئے روانہ ہونگے اس سلسلے میں الوداعی تقریب جامع مسجد فیض مصطفی میں منعقد ہوگی جس میں علاقہ بھر سے جید علماء کرام نعت خواں حضرات اور دوست احباب اور اعزاء اور اقرباء شرکت فرمائیں گے اور اپنی دعاؤں کے ساتھ انہیں عمرہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدس کیلئے رخصت کریں گے۔