لالہ موسی کی خبریں 5.05.2013

لالہ موسی : میاں افضل حیات،شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ و دیگر راہنمائوں کا لالہ موسی کا دورہ
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106اور سابق نگراں وزیراعلی میاں محمد افضل حیات اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر راہنمائوں جن میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،چوہدری ساجد یوسف چھنی ،چوہدری سجاد اصغر آف کلیوال سیداں ،حامد سعید جاوید ،میاں ماجد حیات،میاں اسد ممتاز ،سہیل نواز خان ،مرزا خرم شہزاد ،محمد شہباز نے سینکڑوں تبدیلی رضا کاروں کے ہمراہ لالہ موسی شہر کا دورہ کیا جب کے قافلہ بازار سے گزر ا تو لوگوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پر جوش انداز میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں کا استقبال کیا اس موقع پر شہریوں نے میاں محمد افضل حیات اور ان کے ساتھیوں پر جگہ جگہ پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر میاں محمد افضل حیات نے کہا کہ عوام جس طرح سے پاکستان تحریک انصاف کو پذیرائی دی ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ لالہ موسی کے شہری باشعور ہیں اور 11مئی کو اپنی تبدیلی کی سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بلے پر مہر لگا کر تکبر کے شہنشاہوں اور ان کے پیروکاروں کو شکست دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی:موضع بھدر،میں چوہدری محمد ریاض کی جانب سے حلقہ پی پی 112 سے آزاد امید وار چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا
لالہ موسی (محمد بلال احمد بٹ )موضع بھدر،میں چوہدری محمد ریاض کی جانب سے حلقہ پی پی 112 سے آزاد امید وار چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت میں منعقدہ جلسہ میں فرخ محمود بٹ ملک ابرار احمد ملک ظفر اقبال بھٹو،چوہدری دلاور سجاد میانہ کے علاوہ امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد نے کہا کہ حلقہ پی پی 112 کے دیہات اور لالہ موسی شہر کے مختلف محلوں میں میری حمایت میںمنعقد ہونے والے اجتماعات نے مخالفین کے ہوش اڑادیئے ہیں ،عوام کی کثیر تعداد میں کی جانے والی ہماری حمایت نے حلقہ کی سیاست کا رخ متعین کر دیا،عوام کسے چاہتے ہیں اب یہ بات ڈھکی چھپی نہیں رہی،ہم پہلے بھی عوام کی طاقت سے منتخب ہوے تھے انشااللہ 11مئی کو عوام بارہ سنگھا پر مہر لگا کر ایک مر تبہ،پھر حلقہ پی پی 112 کی تاریخ لکھیں گے،جبکہ تقریب میں،چوہدری محمد ریاض،چوہدری محمد زمان،سیدفرخ حسین شاہ،چوہدری محمد انور کھرل،چوہدری محمد افضل،محمد یوسف بھٹی،نعمان یوسف،سائیںعمران یعقوب،شعبان یعقوب،زین علی بھٹی،امیر حمزہ یوسف ،چوہدری طارق ہنج،چوہدری مہندی خان جھکڑ،چوہدری غلام شبیرہنج،چوہدری محمداعظم ہنج،چوہدری مشتاق وڑائچ ہنج،(ر)صوبیدار رفیق احمد ،چوہدری خاور حسین عرف کالا خاں ہنج،چوہدری وسیم ہنج،چوہدری محمد افضل ہنج،چوہدری عبدالروف بھدر،چوہدری سلیمان،فیصل اقبال زرگر،چوہدری عبداللہ عمران،چوہدری بلال،چوہدری محمد احسان پھلروان،ملک لیاقت علی،ذوالقرنین اختر ،چوہدری ایاز،چوہدری محمد افضل، موجود تھے،اس کے علاوہ چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کے ہمراہ حلقہ کے معززین میں فرخ محمود بٹ،چوہدری امانت علی ،چوہدری دلاو ر سجاد،چوہدری ملک ظفر اقبال بھٹو،ملک ابرار شہزاد،بھی ساتھ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی:موضع لوہسرمیں چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت میں چوہدری ذکا اللہ عرف کالے خاں لوہسر اور چوہدری عطا اللہ لوہسر نے بہت بڑا جلسہ منعقد کروایا۔
لالہ موسی ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع لوہسرمیں چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت میں چوہدری ذکا اللہ عرف کالے خاں لوہسر اور چوہدری عطا اللہ لوہسر نے بہت بڑا جلسہ منعقد کروایا،لوہسر ۔ٹبی ،مراڑیاں ،خواص پور کے عوام کی کثیر تعداد میںشرکت اس موقع پر چوہدری ذکا اللہ عرف کالے خاں لوہسر نے کہا کہ چوہدری اعجازاحمد میانہ ہمارے قابل احترام بھائی ہیں ،یہ جس حیثیت میں بھی الیکشن لڑیں گے ہمارا جانی مالی تعاون ان کے ساتھ ہوگا،اس موقع پر حلقہ پی پی 112 سے آزاد امیدوار چوہدری اعجاز احمد میانہ چک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذکا اللہ ،عطااللہ لوہسر برادران کا ہمارے ساتھ تعاون ہمیشہ ہی رہا ہے ،لوہسر برادران ہمارے بھائی ہیں ،ہم ان پر بہت اعتماد کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کا کامیاب جلسہ منعقد کروا کے انہوں نے اپنی ہمدردی اور تعاون کا جو اظہار کیا ہے ،اسے ہم فراموش نہیں کرسکتے،ان جیسے بھائی ہمارے ساتھ ہیں تو اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی،جلسہ سے فرخ محمود بٹ ،چوہدری دلاور سجاد میانہ چک نے بھی خطاب کیا ،جبکہ جلسہ میں،چوہدری ذکا اللہ عرف کالے خاں۔ چوہدری عطا اللہ،چوہدری ماسٹر عبدالرشید،چوہدری نیاز علی لوہسر،محمد عنصر بگیلا ،چوہدری نادر بگیلا،حاجی محمد اصغر ، سید کبیر حسین شاہ،محمد نواز محمد ، چوہدری محمد اعجازمہر ،چوہدری رخسار ،محمد وحید،محمد عنصر چوہدری ،چوہدری فتح خاں ،چوہدری فضل ،چوہدری محمد اقبال ندیہ،محمدعنایت گورسی،محمد فراز،چوہدری محمد افضل،سید وسیم شاہ،محمد اشتیاق،سیدلام عباس شاہ آف مراڑیاں ،سید ابوالحسن شاہ مراڑیاں ،سید یوسف حسین شاہ مراڑیاں ،چوہدری راشد علی،چوہدری محمد اویس،ذوالقرنین،حافظ غلام رسول،چوہدری بابا نیاز علی،محمد اختر ،محمد اسجد،محمد اسلم،محمد ارسلان،چوہدری نصر اندیہ،چوہدری محمد رویڑ خاں، سید قیصر شاہ،چوہدری ذکا اللہ عرف کالا،چوہدری حاجی بشیر احمد ،چوہدری دلاور ،چوہدری سیف اللہ،چوہدری بابر،چوہدری رستم،چوہدری سکندر،چوہدری حسن،حبیب اللہ،ثنا اللہ، موجود تھے،اس کے علاوہ چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کے ہمراہ ،فرخ محمود بٹ،چوہدری امانت علی میانہ چک ،چوہدری دلاور سجاد چوہدری یاسر منظور بھانوالی،چوہدری ملک ابرار ، ملک ظفرا قبال بھٹو و یگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی: موبائلز فون ایسوسی ایشن،لالہ موسی کے صدر محمد آصف مرزا جنرل سیکرٹری ناصر محمود کی کابینہ اور دیگر ارکان دوکانداروںنے سید نور الحسن شاہ اور حلقہ پی پی اور چوہدری اعجاز احمد میانہ چک کی حمایت کر دی
لالہ موسی ( محمد بلال احمد بٹ ) موبائلز فون ایسوسی ایشن،لالہ موسی کے صدر محمد آصف مرزا جنرل سیکرٹری ناصر محمود کی کابینہ اور دیگر ارکان دوکانداروںنے حلقہ این اے 106 کے لیے سید نور الحسن شاہ اور حلقہ پی پی 112کے لیے آزاد امیدوار چوہدری اعجازاحمد میانہ چک کی مکمل حمایت کا کھل کر اعلان کر دیا میانہ چک پبلک سیکرٹریٹ پر حلقہ پی پی 112 سے امیدوار چوہدری اعجاز احمد میانہ چک سے ، موبائلز فون ایسوسی ایشن صدر محمد آصف مرزا ،نائب صدر سید ناصر عباس ،جنرل سیکرٹری ناصر محمود ناصر صاحب کی قیادت میں ملاقات کرکے اپنے حمایت کا یقین دلانے
والوںمیں ،نائب صدر عابد صاحب،اس موقع پر موبائل فون ایسوسی ایشن صدر مرزا محمد آصف نے کہا کہ ہم سب سید نور الحسن شاہ امیدوار برائے این اے 106 اور حلقہ پی پی 112 سے آ زاد امیدوار چوہدری اعجازاحمد میانہ چک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،ممبران،اسامہ موبائلز شیخ عمران ارشد ،لالہ موسی موبائلز توقیر،قمر موبائلز مرزا قمر،ماسٹر موبائلز جاوید، آصف موبائلز آصف بٹ،نیو اسامہ محمد اجمل،وقاص موبائلز مرزا وقاص،شیش محل موبائلز،اویس،بٹ موبائلز جمیل بٹ،رزاقیہ موبائلز،مرزا آ صف،نور موبائلز ملک ناصر،ٹیولپ موبائلز ضیا الرحمن،ثاقی موبائلز ثاقب بٹ،نوید موبائلز نوید احمد ،عمران موبائلز ساجد مرزا ،رضوان موبائلز،رضوان عارف،نئیر موبائلز،سجاد حسین،خرم موبائلز،خرم شہزاد،وقار موبائلز،اویس ،اسد موبائلز،اسد علی،گل بہار موبائلز،گل بہار ،ساقی موبائلز ،عمر موبائلز عمر علی،ارزانش موبائلز،مرزا ثاقب ،لیاقت علی،ملک موبائلز مارٹ ۔نومان ملک،علی عباس موبائلز فخر عباس،گوندل موبائلز،شہباز گوندل،قمر موبائلز،عرفان مرزا،مصطفی موبائلز،محمد مصطفی،ہارون موبائلز،ہارون ،فریاد موبائلز ،نوید جمشید،زیب موبائلز،زوہیب،رائل سن موبائل سنٹر ناصر محمود ناصر ،وقاص موبائل گلبرک روڈ وقار ،کھٹانہ موبائلز،گلیانہ موڑ اختر علی،دی بیسٹ موبائلز،محمد شہزاد،عرفان موبائلز،عرفان،بلال موبائلز ،محمد بلال،محمد عرف مرزا،شہزاد شاہ،شفقت شاہ جوڑا،یاسر شاہ جوڑا،عدیل شاہ جوڑا،جوڑا موبائلز،ابرار ،خرم شہزاد،عرفان شاہ،وقاص منظور بھی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی:میاں شہباز شریف کے کیمپنگ گرائونڈ میں ہونے والے کامیاب جلسہ نے مخالفین کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں اور بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوش کر رہے ہیں۔چوہدری افضال دیونہ
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ) میاں شہباز شریف کے کیمپنگ گرائونڈ میں ہونے والے کامیاب جلسہ نے مخالفین کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں اور بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دیونہ گروپ کے راہنما چوہدری افضال دیونہ نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپنگ گرائونڈ میں مسلم لیگ ن کے کامیاب جلسہ نے چوہدری جعفر اقبال اور چوہدری اشرف دیونہ کی کامیابی پر مہر لگا دی ہے۔ مخالفین ہمارے امیدواروں کی عوامی پذیرائی سے بوکھلا چکے ہیں اور ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض بیان بازی سے مسلم لیگ ن کے جلسہ کو ناکام کہنے والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں کہ آئندہ دور صرف مسلم لیگ ن کا ہے۔