لالہ موسیٰ : پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں کا مہر عدنان منیر سے انکے تایا جان کی وفات پر اظہار افسوس

لالہ موسی : پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بھدر کے سینئر راہنمامہر عدنان منیر کے تایا جان گزشتہ دنوںرضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112کے عہدیداران ضلع گجرات کے سینئر راہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،صدر PTI لالہ موسی سہیل نواز خان،سینئر کوآرڈنیٹر حلقہ پی پی 112سید حسن رضا شاہ گیلانی ،آفس انچارج انصاف مرکز لالہ موسیٰ غلام عباس بھٹہ،سینئر نائب صدر حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،قاری عمر دراز ،امجد نوید شیخ ،مرزا خرم شہزاد، فرقان جاوید اور دیگرنے انکی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتوں سے نوازتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے تمام اہل و عیال اور مہر عدنان منیر کو غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا کرے۔