بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں 3.71 فیصد کا اضافہ

Industrial Production

Industrial Production

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں3.71 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی 2013 کے دوران لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کا حجم انڈیکس نمبر 110.44 پوانٹس تک پہنچ گیا، جو جولائی 2012 میں 106.49 پوائنٹس تھا، اس طرح اس سال جولائی میں کوانٹم انڈیکس نمبر میں 3.71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013 کے دوران جن شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ان میں سہرفہرست پٹرولیم کا شعبہ ہے جس میں 23.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پٹرولیم کا انڈیکس 99.82 پوائنٹس، ویجی ٹیبل گھی کی پیداوار میں 119.38 فیصد اور کوکنگ آئل میں 13.69 فیصد، چائے کی پیداوار میں 13.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گیا۔

ان مصنوعات کی پیداوار بالترتیب 2 لاکھ 8 ہزار 190 ٹن، 31 ہزار 214 ٹن اور 8002 ٹن ریکارڈ کی گئی، آٹو انڈسٹری میں 1864 ٹریکٹرز ، 166 ٹرک،34 بسیں، 9436 کاریں اور جیپیں، 1241 چھوٹی کمرشل گاڑیاں اور ایک لاکھ 36 ہزار 336 موٹر سائیکلیں تیار کی گئیں۔