آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج نےشمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرن ے کااعلان کر دیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکورٹی اجلاس میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں مسلح افواج کو دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے مکمل ذمہ داری کے ساتھ مذاکرات کی بھر پور کوششیں کیں۔