لیہ کی خبریں 8/3/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار) ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محمد رمضان تونسوی نے بتایا کہ خواتین کو بہبود آبادی کی سہولیات کے لئے ماہ رواں میں تین سرجری کیمپس لگائے جا رہے ہیں تفصیل بتاتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ 21 مارچ کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کوٹ سلطان 22 مارچ کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتا ل فتح پور جبکہ 28ما رچ کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتا ل چوک اعظم میں سرجری کیمپس لگا ئے جا ئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار )خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ پاپو لیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد عمل میں لا یا گیا۔ سیمینار میں ڈاکٹر نادیہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پا پو لیشن ویلفیئر اشرف جا وید نے خواتین کی فلا ح و بہبود اور معاشرتی ترقی میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ خدما ت سرانجا م دینے پر صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے اہم پیش رفت قرار دیا ۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان تونسوی نے کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار ) ضلع لیہ میں جڑی بوٹی مار مکائو کے سلسلہ میں ڈویژنل ایگری کلچر ل کیمسٹ ڈی جی خان محمد صابر خان کی صدارت میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں فصلوں سے جڑی بوٹیوںکے خاتمہ کے لیے فیملی سمیت جڑی بوٹیوں کی تلفی کے عملی کام کی ترغیب کاشتکاروں کے دینے کے لیے اگہی دی گئی اور فیلڈ سٹاف کو ماہر ین نے مکینکل طریقہ و زرعی ادوایات سے جڑی بوٹیاںختم کرکے بہتر پیداوار کے حصول کویقینی بنانے کے لیے آگہی دی گئی۔سیمینار میں ایگر ی کلچر ل کیمسٹ محمد اشرف بھٹی ،ڈی ڈی زراعت غلام رسول ،زراعت اینڈ ٹریننگ فارمزکے اے آر او ظفر رونگھہ ،زراعت افسران محمد عارف بودلہ ،فرح عمر پانچوں زرعی مراکز کے زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنس نے شرکت کی۔بعدازاں ڈویثرنل ایگری کلچرل کیمسٹ کی سربراہی میں گندم کے کھیت سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کا عملی مظاہر ہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار )ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر خادم حسین ملک نے بتا یا کہ ضلع بھر کے مختلف کالجز میں اسامیوں کی بھرتی کے لیے دوروزہ 8تا9مارچ ہونے والے انٹرویو انتظامی وجوہا ت کی بنا پر منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔نئی انٹرویو کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔