پی ایس ایف کے راہنما محمد علی بھی ہمراہ تھے ، حریف امیدوار علامہ اصغر عسکری سے دستبردار ہونے کی استدعا

Allama Asghar M Ali

Allama Asghar M Ali

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اڑتالیس اسلام آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سخی بٹ نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے ملاقات کی ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے سینیئر نائب صدر سید محمد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اڑتالیس علامہ محمد اصغر عسکری اور اسلام آباد کی ضلعی سیاسی کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ سخی بٹ نے اپنے حریف امیدوار علامہ اصغر عسکری سے حسب ضابطہ استداع کی کہ وہ ان کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہو جائیں۔

علامہ اصغر عسکری نے پیپلز پارٹی کی سابقہ کارکردگی پر عدم ا طمینان اور ملت تشیع کے تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پار ٹی نے اپنے دور اقتدار میں ہمیں مایوس کیا اس لئے اب ہمارے کارکن اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ملت تشیع کے تحفظات دور کرنے کیلئے پیپلز پارتی کی مرکزی قیادت سے بات کریں گے۔

، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیا سیات نے سخی بٹ کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اڑتالیس میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کے الیکشن سے دستبردار ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کی ضلعی سیاسی کونسل کے اراکین کی باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔