قائد اعظم ریذ یڈنسی تباہ کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے دہشت گردوں کی طرف سے زیارت میں قائد اعظم ریذ یڈنسی تباہ کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی اس کارروائی پر پوری قوم حالت سوگ میں ہے اور قائد اعظم ریذیڈنسی کو تباہ کرنے کے اقدام کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔اس افسوسناک واقعہ کی انکوائری کر کے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔