متحدہ کے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کا تحفظ حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلام آباد کا ریڈ زون محفوظ ہے اس لئے یہاں وفاقی وزرا کو بھی سیکورٹی نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی سیکیورٹی کا مسئلہ سندھ میں ہے اس لئے ڈاکٹر فاروق ستار، نبیل گبول اور فیصل سبزواری کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔