حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے اقتدار نہیں بچا سکیں گے: جمشید اقبال

Jamshed Iqbal

Jamshed Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکیں گے، تحریک انصاف کے لاکھوں کارکن عمران خان کی حفاظت کیلئے سر پر کفن باندھ کر باہر نکلنے کی تیاری کر چکے ہیں۔

جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کی طرف سے طاہرالقادری کے خالف مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے اور اس سے انکی بوکھلاہٹ واضح ہے۔ آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ آزادی مارچ سے جعلی مینڈیٹ کا پول کھل جائے گا۔