قانون پی آئی اے میں جزوقتی چیئرمین کی اجازت نہیں دیتا،چیف جسٹس

PIA

PIA

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیاہرسیکرٹری دفاع کااستحقاق ہے کہ وہ چیئرمین پی آئی اے بھی ہو؟ قانون پی آئی اے میں جزوقتی چیئرمین کی تعیناتی کی اجازت نہیں دیتا۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پی آئی اے کے وکیل نے دلائل میں کہاکہ موجودہ سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک کے بطورچیئرمین پی آئی اے کام کرنے سے ادارے کی حالت میں بہتری آئی ہے، ان سے قبل بھی دس سیکریٹریز دفاع چیئرمین پی آئی اے کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سیکرٹری دفاع اتنے ہی قابل ہیں تو ان سے سیکرٹری کا عہدہ واپس لے کر چیئرمین پی آئی اے بنا دیا جائے۔