لیسکو کو بھی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم

Lahore Lesko

Lahore Lesko

لاہور (جیودیسک) لاہور ہائی کورٹ نے لیسکو کو بھی چوروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے لیسکو کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کی۔

جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اربوں روپے جاری ہوئے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ من پسند افسروں کی تقرریاں خرابیوں کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے لیسکو کو بجلی چوروں کیخلاف ایک ہفتے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔