واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیل ملز کی بجلی منقطع

Steel Mills

Steel Mills

کراچی (جیوڈیسک) کی ای ایس سی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیل ملز کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ کراچی کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق اسٹیل ملز پر تین ماہ سے 93 کروڑ روپے کی رقم واجب الادا تھی۔

اسٹیل ملز انتظامیہ کو متعدد بار واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹسز دئیے گئے لیکن ان کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر اسٹیل ملز کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کٹنے سے پاکستان اسٹیلز کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا۔