جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، عاصم سلیم باجوہ

 Asim Saleem Bajwa

Asim Saleem Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا سے سی پیک خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

عاصم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں روزگار کے مواقع سے متعلقہ تمام اشتہارات ہماری ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے، سی پیک میں نوکریوں سے متعلقہ تمام جھوٹ پر مبنی خبروں کو نظر انداز کیا جائے۔