لیہ کے سیاسی منظر

Chaudhry Ashfaq Ahmed

Chaudhry Ashfaq Ahmed

میں کئی دنوں سے دیکھ رہا ہوں چوہدری اشفاق احمد لیہ کے سیاسی منظر پر ایک منفرد آدمی بنتا جارہا ہے عوام اُسے اپنے جیسا سمجھتے ہیں یہی ایک اچھے سیاست دان کی نشانی ہے وہ آہستہ آہستہ اپنی فارم میں آرہا ہے چوہدری اشفاق احمد نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑے باپ کا بیٹا ہے حاجی محمد صدیق ایک کھرا انسان تھا جس نے مرتے دم تک اپنا تشخص برقرار رکھا اُس نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک مزدور کی حیثیت سے کیا اور یہی جدو جہد اُسے بام ِ عروج تک لے گئی۔

سیاست میں اگر آپ نے زندہ رہنا ہے تو سیاست کے تالاب میں آپ ایک ایسا کنکر پھینکیں کہ سیاسی تالاب کی خاموشی کہرام میں بدل جائے چوہدری اشفاق نے ثابت کیا ہے کہ وہ کہرام مچانے کے فن سے خوب آشنا ہے اُس نے صحافیوں کے رد عمل سے پہلے اپنا رد عمل دکھایا اور جنوبی پنجاب کی ایک بڑی شاہراہ کو بلاک کردیا اُس حکومت کے دور میں جب وفاق اور صوبہ میں مسلم لیگ ن کا طوطی بول رہا ہے ایک صحافی کو پابند سلاسل کرنے کے جرم میں اُس نے ایک ایس ایچ او کو تھانے کے قبضہ سے نجات دلائی وہ صحافی برادری سے آگے کھڑا تھا اور اُس کا یہی وصف اُسے عوام اور صحافیوں کی نظروں میں معتبر کر گیا۔

منظور میرانی جیسا ایس ایچ او جو چند روز قبل خانہ خدا کی زیارت کر کے لوٹا مقامی صحافی جاوید کلاسرہ پر جعلی کرنسی کا پرچہ جو پلاننگ کے تحت پہلے درج تھا کے تحت سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جانے کیوں لوگ اپنی جبلت سے باز کیوں نہیں آتے وہ نمازی بن جائیں یا خانہ خدا کی زیارت کرکے توبہ تائب ہو جائیں اپنی عادت چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتے منظور میرانی بھی ایسا ہی ہے رب نواز کھتران جیسے ایماندار پولیس آفیسرز بھی اس معاشرے میں موجود ہیں اُس کے کردار کو مشعل راہ بنائیں رب نواز خان کھتران کے بارے میں جب میں نے چوہدری اشفاق سے بات کی تو اُس کے یہی الفاظ تھے کہ وہ ایک ایماندار پولیس آفیسر ہے۔

مہر جاوید اکبر سے مجھے شدید اختلاف ہے اس بات پر کہ اُس نے ضلعی پولیس آفیسر کے میڈیا ٹرائئل کو وطیرہ بنا لیا یہ بات غلط ہے اور مجھے اس سے سراسر اختلاف ہے غازی صلاح الدین نوجوان ہے اور اگر اُس نے کسی صحافی کو پروٹو کول دیا تو محض اس لیئے کہ اُس کا تعلق شعبہ صحافت سے تھا اُس نے محض شعبہ صحافت کو مقدم جانا پس منظر کو اُس نے اس لیئے نہیں کنگالا کہ اُس کے اندر سچ تھا
بات پھر چوہدری اشفاق کی کہ اُس نے اپنے سیاسی کردار میں جان ڈال دی ہے اور مرزا محمد یعقوب ،رانا خالد محمود شوق ، ملک سلیمان راں ،خالد شفیق ،فرید اللہ چوہدری کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہی چوہدری اشفاق کا بڑا پن ہے وہ کھڑا ہوا تو چوک اعظم کے دوستوں نے اُس کی ”کنڈ ”نہیں لگنے دی چوہدری اشفاق صحافی کی جنگ میں زد ِ قلم ہے۔

Journalists

Journalists

اب یہ صحافیوں پر قرض ہے کہ وہ چوہدری اشفاق کا مقدمہ صفحہ قرطاس پر لڑیں چوہدری خالد محمود ارائیں کے ساتھ چوک اعظم کے شہری تاحد نظر کھڑے تھے چوہدری اشفاق نے کم حوصلہ مندی نہیں دکھائی اُس نے سب سے پہلے اپنی گاڑی روڈ بلاک کرنے کیلئے آگے کی پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا چوہدری اشفاق کا دلیرانہ اور ایثار پسندانہ مشن بالآخر نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔

مخالفین چاہے جتنا چوہدری اشفاق پر کیچڑ اُچھالیں لیکن اشفاق احمد نے اپنے کردا رسے ثابت کردیا ہے کہ عوام اُس کے کردار کو سراہتے ہیں عوام میں یہی اُس کی جیت ہے مجھے یاد ہے جب نرسنگ کا واقعہ ہوا اُس وقت چوہدری اشفاق احمد ایم پی اے نہیں تھے مگر وہ احتجاج میں مجھے اُس وقت بھی سب سے آگے نظر آئے اور مجھے آج بھی یقین ہے کہ اگر وہ اُس وقت بھی ایم پی اے ہوتے تو اسی دلیری کے ساتھ کرپٹ مافیا کو ”نتھ ” ڈالتے جس طرح اُنہوں نے گزشتہ رات اپنی کار کردگی دکھائی دنیا کے معاشروں میں مزاحمت کسی نہ کسی شکل میں موجود رہی ہے۔

لفظ مزاحمت سے جہد و عمل کے سوتے پھوٹتے ہیں چوہدری اشفاق نے عرصہ بعد ثابت کیا ہے کہ احتجاج میں خلوص اور سچائی کی مہک ہو تو پسے ہوئے طبقوں کی سرفرازی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ اگر اُس کا یہی مشن رہا تو وہ کمال کا سیاست دان بنے گا اپنی ذات میں انجمن ایک ایسی تحریک جو دوسروں کو متاثر کیئے بغیر نہ رہے۔

M. R. Malik

M. R. Malik

تحریر: ایم آر ملک