جلائی جانیوالی چار بچوں کی ماں جان کی بازی ہار گئی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان شوہر کے ہاتھوں جلائی جانیوالی چار بچوں کی ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھسپتال میں جان کی بازی ہار گئی طارق کالونی کی رہائشی چار بچوں کی ماں ماہ جبین کو اس کے شوہر ندیم حسین نے گزشتہ روز پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ،نشتر ھسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیتے ہوئے ماہ جبیں کے مطابق نند سے معمولی تلخی پر اسکے شوہر ندیم حسین نے مشتعل ہوکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی شور سن کر ہمسائیوں نے اسے ھسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق ماہ جبین 80 فیصد تک جھلس گئی تھی جو چند گھنٹوں تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی پولیس تھانہ چہلیک نے ندیم حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔