جیسی رائیڈر صحتیاب، ہسپتال سے ڈسچارج

Jssy Rider

Jssy Rider

نیوزی لینڈ (جیوڈیسک)نیوزی لینڈ کے بیٹسمین جیسی رائیڈر کو صحتیاب ہونے کے بعد انھیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ رائیڈر اپنے گھر ویلنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین جیسی رائیڈر کی حالت خطرے سے باہر ہونے کے بعد انھیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

رائیڈر کو کرائسٹ چرچ کے نجی اہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا جہاں وہ نشے کی حالت میں زخمی پائے گئے تھے۔ علاج کے بعد رائیڈر کو ان کے گھر پہنچا دیاگیا ہے۔

ستائیس مارچ کو جیسی رائیڈر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ رائیڈر کا سر اور بازو بری طرح زخمی تھا۔ کرائسٹ چرچ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیا تھا۔ لیکن دونوں ضمانت کے بعد رہا ہوگئے تھے۔