ایل این جی کی درآمد اکتیس مارچ سے شروع ہو گی

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

سلام آباد (جیوڈیسک) وزیرپ یٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اکتیس مارچ سے ایل این جی کی درآمد شروع ہوجائے گی ۔جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں کو مشترکہ مفادات کونسل میں ریگیولیٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں او جی ڈی سی تیل اور گیس کی تلاش کے لائسنس دینے کی تقریب کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمد کےحوالے سے قطر ،برونائی اور ملائیشیا سے مذاکرات ہورہے ہیں۔

انھو ں نے مزید کہا کہ اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو رکھنے میں ناکام رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جائیں گے۔