لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کیا جائے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے دن رات کام کیا جائے، انہیں صرف نتائج چاہئیں۔ ماڈل ٹاون لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی شہبازشریف نے ہدایت کی کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں لگائے گئے سول رنظام کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔

ان کاکہناتھاکہ توانائی کے بحران نے زندگی کے ہرشعبے کومتاثر کیا ہے۔ توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیاجائے اور متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے منصوبوں کی سفارشات پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے، بائیوگیس، سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تیزرفتاری سے آگے بڑھا جائے۔