لندن، جی ایٹ سمٹ سے پہلے درجنوں افراد کا مظاہرہ

London Protest

London Protest

لندن (جیوڈیسک) لندن میں جی 8 اجلاس سے پہلے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔ لندن میں سینکڑوں افراد نے جی 8 اجلاس کے خلاف احتجاج ریلی نکالی۔ مظاہرین برٹش پیٹرولیم کے ہیڈ کواٹر کے باہر جمع ہوئے اور کچھ نے امریکی دفاعی کمپنی Lockheed مارٹن کورپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جنگی مجرم کے نعرے لگائے۔

کچھ مظاہرین دنیا کے امیرترین رہنماوں کی جانب سے گلوبل پالیسی بنانے کے تصور کے خلاف ہیں جبکہ کچھ مزید شفافیت کا مطالبہ کیا۔ احتجاج مظاہرے کے موقع پر کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔