لندن : چودھری محمد سرور کو پاکستانی ہائی کمشنر مقررکئے جانے کا امکان

Mohammad Sarwar

Mohammad Sarwar

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے پہلے مسلمان رکن پارلیمنٹ چودھری محمد سرور کو لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ گلاسگو سے تعلق رکھنے والے چوھدری محمد سرور 1997 سے 2010 تک لیبر پارٹی کی طرف سے برطانوی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ انہیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر یا گورنر پنجاب بنانے پر غور کیا گیا۔

چودھری سرور نے دہری شہریت کی وجہ سے گورنر بننے کا امکان مسترد کر دیا۔ شہبازشریف کے حالیہ دورہ برطانیہ میں چودھری سرور کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں تعاون پر وہ چودھری سرور کے شکر گزار ہیں۔ اگر ان کے بس میں ہوتا تو وہ چودھری سرور کو پنجاب کا وزیراعلی بنا دیتے۔