لندن: ڈیانا کے زیر استعمال10 ملبوسات 8 لاکھ62 ہزار پانڈ میں نیلام

London Diana

London Diana

لندن(جیوڈیسک)لندن میں آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے دس ملبوسات کو آٹھ لاکھ باسٹھ ہزار پاونڈ میں نیلام کر دیا گیا۔لندن کے کیری ٹیلر نیلام گھر میں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے دس قیمتی ملبوسات کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا تھا۔جو آٹھ لاکھ باسٹھ ہزار پاونڈ میں نیلام ہوئے۔

نیلام کرنے والے کیری ٹیلر کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سیاہ لباس دو لاکھ اکاسی ہزار پاونڈ میں نیلام ہوا جسے ایک انجان شخص نے فون کال کے ذریعے خریدا اور درخواست کی کہ اس کا نام خفیہ رکھا جائے۔لیڈ ی ڈیانا کے ان شاہی ملبوسات کو مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد نے دیکھا۔