لندن : سٹور میں لکڑی کے سٹول سے مسلح ڈاکو کا مقابلہ

London Robbery

London Robbery

لندن(جیوڈیسک)لندن کے ایک سٹور کے دلیر مالک نے لکڑی کے سٹول سے مسلح ڈاکو کا مقابلہ کیا۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہیلمٹ پہنے اور ہاتھ میں پستول لئے ایک ڈاکو دکاندار کو دھمکاتا نظر آتا ہے۔

وہ شاید کیش باکس تک جانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن دکاندار سٹول کے ذریعے اسے دور رکھ رہا ہے اور پھر کسی کے آ جانے کی وجہ سے ڈاکو خالی ہاتھ ہی فرار ہو جاتا ہے لیکن پولیس نے اسے پکڑ لیا۔