لندن میں دہشت گردی کے الزام میں بھارتی نژاد خاتون گرفتار

Female Arrested

Female Arrested

لندن (جیوڈیسک) لندن میں انسداد دہشت گردی پولیس نے مشرقی علاقے میں چھاپہ مار کر دہشت گردی کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے مشرقی علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر 36 سالہ بھارتی نژاد خاتون کنٹل پٹیل کو حراست میں لے لیا، بھارتی خاتون کینیری وارف میں ایک بینک میں کام کرتی ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق خاتون کو 26 جنوری کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 2001 کے تحت گرفتار کیا گیا اور اس سے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس موقع پر مزید معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی۔