لندن : نامعلوم افراد نے اسلامک سنٹر اور مسجد کو آگ لگا دی

London Fire

London Fire

لندن (جیوڈیسک) لندن میں نامعلوم افراد نے اسلامک سنٹر اور مسجد میں آگ لگا دی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ برطانوی فوجی کے قتل کے بعد مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شمالی لندن کے علاقے barnet میں واقع اسلامک سنٹر اور مسجد میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، پینتیس فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ مسجد کے صدر عبدل علی نے آگ لگانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔