ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں ملک بھر کے عوام کو خوشگوار تبدیلیوں کا تحفہ دے گی ،ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہی ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے ۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست اراکین اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک کے مظلوم اور مفلوک الحال عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے آج ملک میں بسنے والے 98%عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرتے ہوئے ،پاکستان میں حق پرست کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کو کامیاب کراکر عوام کو خوشگوار تبدیلیوں کا تحفہ دے گی.

ان خیالات کا اظہار حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی نمبر1مرکزی عید گاہ پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران بھی موجود تھے رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماع میں ایم کیو ایم کے ذمہ دران و کارکنان ، ہمدردوں اور عوام کی ہزروں کی تعد اد میں شرکت کی۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ملک سے جاگیردرانہ اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ اور بااختیار عوام ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اقتدار عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے عملی جد وجہد پر یقینی رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے منشور کا اولین جز ہی “بااختیار عوام خوشحال پاکستان ہے ۔

نشاط ضیاء قادری نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کے وہ تبدیلی کے لئے اُٹھ کھڑے ہوں اور آئندہ انتخابات میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کا انتخاب کرکے اپنے زندگی میں ترقی اور خوشحال کا انقلاب برپا کردیں ۔ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہاکہ قائد تحریک کا پیغام حق پرست آج ملک کے طول عرض میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے.

عوام متحدہ قومی موومنٹ کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرتے ہیںاور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کو انتہا پسندی ،دہشت گردی اور دیمک کی طرح انسانی زندگی کو چانٹتی اور عوام کو اپنا غلام سمجھنے والی جاگیردرانہ نظام کا خاتمہ خاتمہ کریگی ۔ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماع میں ہزاروں عوام نے قائد تحریک محترم الطاف حسین پر اپنے مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔

MQM SHAH FAISAL

MQM SHAH FAISAL