ایم کیو ایم نے سندھ سے بعض امیدواروں کا اعلان کردیا

MQM

MQM

کراچی(جیوڈیسک)کراچی متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اورحیدرآبادسمیت کئی شہروں سے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے کچھ امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاہے۔ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے240 سے خواجہ سہیل منصور، این اے246 اور 248 سے نبیل گبول، این اے 249 سے ڈاکٹر فاروق ستار،این اے 250 سے خوش بخت شجاعت ، این اے 252 سے رشید گوڈیل ،این اے 254 سے شیخ محمد افضل، این اے253 سے محمد مزمل قریشی اوراین اے255 سے آصف حسنین ایم کیوایم کے امیدوارہوں گے۔

ایم کیوایم کی جانب سے کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشستوں پی ایس92 سے عبدالحسیب ، پی ایس 104 سے ریحان ظفر، پی ایس 105 سے خالد بن ولایت، پی ایس 120 سے نشاط ضیا قادری، پی ایس 122 سے خالد احمد،پی ایس 125 سے عامر معین اور پی ایس126 سے فیصل سبزواری الیکشن لڑیں گے۔

ایم کیوایم نے حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی3 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیاہے۔حیدرآباد میں حلقہ این اے219 سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، این اے 220 سے سید وسیم حسین اور این اے 221 سے غازی صلاح الدین الیکشن لڑیں گے۔