ایم کیو ایم آج سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کرے گی

MQM- Supreme Court

MQM- Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیوایم کے کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں، عدم بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج سہ پہر 3:00 بجے سپریم کورٹ اسلام آباد کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ایم کیوایم کے ایک اعلامیہ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان قومی اسمبلی، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ، اسلام آباد اور پنڈی کے ذمہ داران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔