ایم کیو ایم کا کل سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان

Sindh

Sindh

کراچی کے علاقے ملیر میں کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم نے وزیر اعلی ہاس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کل سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم نے ملیر سے اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے تین کارکنوں کی لاشیں وزیر اعلی ہاس کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے تھا کہ جب تک وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی نہیں کراتے ان کا احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے تاہم مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے قتل کے خلاف کل سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی وہ یوم سوگ کے موقع پر کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں۔ ایم کیو ایم کی اپیل پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔