مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان: وقفے وقفے سے بارش جاری

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کالام میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ استور کے پہاڑی علاقوں میں 2 روز سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔ شہری علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران ڈیرہ غازی خان، بہاول پور، میر پور خاص ، سکھر ، سبی قلات اور نصیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ بدھ سے جمہ کے دوران ہزارہ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ساہیوال ڈویژن اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔