ملائشیا میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا

Malaysia Voting

Malaysia Voting

کوالمپور(جیوڈیسک)ملائشیا میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، حالیہ انتخابات میں ملکی تاریخ کے سخت ترین مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ملائیشیا میں حکمران اتحاد وزیرِاعظم نجیب رزاق کی حمایت کر رہا ہے۔

جسے حزبِ مخالف کے رہنما اور سابق نائب وزیراعظم انور ابراہیم سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ ان انتخابات کے دوران ملک پر پچاس برس سے زائد حکومت کرنے والے حکمران اتحاد کو پہلی بار اقتدار چھن جانے کا خطرہ ہے۔