میلسی : نہر میں چھلانگ لگانے والی 5 بہنوں میں سے دو کی لاش نکال لی گئی

Sisters Corpses Foundin Canal

Sisters Corpses Foundin Canal

میلسی(جیوڈیسک) میلسی میں گزشتہ روز نہر میں چھلانگ لگانے والی 5 بہنوں میں سے دو کی لاش نکال لی گئی، ایک کو زندہ بچا لیا گیا تھا جبکہ دو کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔

غریب بچیاں رشتے نہ آنے کی وجہ سے پریشان تھیں۔ واقعہ گزشتہ روز علاقہ سائفن میں پیش آیا جہاں نہر میں پانچ سگی بہنوں زینت، فیاض بی بی، منیرہ، کموں اور نازیہ بی بی جن کی عمریں 20 سال سے 40 سال تھی شادی نہ ہونے پر ایک ساتھ چھلانگ لگا دی تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کرکے پانچ میں سے کموں بی بی کو زندہ بچا لیا تھا جبکہ دو روز بعد دو بہنیں 45 سالہ زینت بی بی اور 35 سالہ منیرہ بی بی کی لاشیں نکال لی گئی، جبکہ 2 کی تلاش ابھی جاری ہے۔