کئی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Chance Of Rain

Chance Of Rain

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش بارکھان میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر باد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔