کوئٹہ (جیوڈیسک) آئی جی پولیس بلوچستان مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ پولیس کے شہدا نے وطن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، انھیں کسی صورت فراموش نہیں کریں گے۔ انھوں نے یہ بات سینٹرل پولیس آفس میں پولیس لائن دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کو شہید کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے تک باقاعدگی سے تنخواہ ادا کی جائے گی۔
قانونی ورثا کو 30 لاکھ سے 70 لاکھ تک معاوضہ دیا جائے گا اور ان کے بچوں کو سرکاری مکان میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ شہدا کے بیٹوں، بیٹی یا بیوہ کو پولیس میں ملازمت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے۔