مستونگ میں نیٹو سپلائی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی نیٹو سپلائی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کا ایک خالی کنٹینر کوئٹہ سے کراچی جا رہا تھا۔

مستونگ کے قریب نامعلوم افراد نے کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا۔