مولانا فضل الرحمن نے ڈی آئی خان کو دانستہ پسماندہ رکھا

Waqar Ahmed Khan

Waqar Ahmed Khan

ڈیرہ اسماعیل خان(جیوڈیسک)ڈیرہ اسماعیل کے حلقہ این اے چوبیس سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سینیٹر وقار احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کو دانستہ پسماندہ رکھ کر غریبوں کا استحصال کیا۔

امامیہ گیٹ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وقار احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایگرو انڈسٹری کو فروغ دے کر بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر وہ ڈی آئی خان کو سرائیکی صوبے کا حصہ بنا کر دم لیں گے ، صحت اور نکاسی آب کی سہولتیں بہتر بنائیں گے۔ جلسے سے صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار مظہر جمیل خان علی زئی نے بھی خطاب کیا۔