جمعیت علما اسلام نے مولانا شیرانی اور حافظ حسین کو پارٹی سے نکال دیا

Maulana Sherani and Hafiz Hussain

Maulana Sherani and Hafiz Hussain

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علما اسلام نے مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمدکو پارٹی سے نکال دیا۔

ذرائع کےمطابق جمعیت علما اسلام کی مجلس عاملہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مولانا محمد خان شیرانی،حافظ حسین احمد، مولاناگل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس عاملہ نے نظم وضبط کمیٹی کی سفارشات پر متفقہ فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رہنما وضاحت کرتا ہے اور معافی مانگتا ہے توکمیٹی فیصلہ کرنے میں بااختیار ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بیان میں سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے، میرا ماننا ہےکہ یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، اگر کوئی ایسا سوچ رہاہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔