خسرہ سے مل جل کر ہی نمٹنا ہو گا، شہباز شریف کا ہیلتھ کانفرنس سے خطاب

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسرہ کی وبا سے پنجاب میں اب تک 181 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ہم نے ملکر اس عفریت کا مقابلہ نہ کیا تو کہیں ایسا نہ ہو ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں، ہیلتھ ریفارمز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ سینئر ڈاکٹر انتظامی امور اور اسپتالوں کے باتھ رومز کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

جبکہ مریضوں کی طرف کوئی توجہ نہیں۔ اگر سینئرڈاکٹر مریضوں کے علاج پر توجہ دیں تو ایسی وبا پر قابو پایاجا سکتا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے سے دہشت گردی کے خاتمے کی باتیں درست نہیں ، اس کیلئے نظام تبدیل کرنا ہو گا۔

غیر معیاری تعلیم، ناانصافی اور صحت کی سہولتوں کا فقدان دہشت گردی کے بنیادی عوامل ہیں۔ماڈل ٹان میں شمسی توانائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے انہیں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل دینے کا سلسلہ جلد شروع کیا جاے گا۔