سیقول 2 سورةالبقرة مدنیہ رکوع 2 آیت نمبر 147 سے 152

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

ہر ایک کیلیۓ ایک رخ ہے جس کی طرف وہ مڑتا ہے
پس تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو
جہاں بھی تم ہو گے اللہ تمہیں پا لے گا
اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں
تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو
وہیں سے اپنا رُخ (نماز کے وقت) مسجدِ حرام کی طرف پھیر دو
کیونکہ
یہ تمہارے رب کا بالکل برحق فیصلہ ہے
اور
اللہ تم لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے
اور
جہاں سے بھی تمہارا گزر ہو اپنا رخ مسجدِ حرام ہی کی طرف پھیرا کرو
اور
جہاں بھی تم ہو اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھو ٬
تا کہ
لوگوں کو تمہارے خلاف کوئی حُجت نہ ملے ٬
ہاں ان میں سے جو ظالم ہیں ان کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی
تو ان سے تم نہ ڈرو
بلکہ مجھ سے ڈرو
اور
اس لئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کر دوں ٬
اور
اس توقع پر کہ میرے اس حکم کی پیروی سے تم اسی کی طرح فلاح کا راستہ پاؤ گے ٬
جس طرح ( تمہیں اس چیز سے فلاح نصیب ہوئی کہ )
ہم نے تمہارے درمیان خود تم میں سے ایک رسول بھیجا ٬
جو تمہیں ہماری آیات سناتا ہے ٬
تمہاری زندگیوں کو سنوارتا ہے ٬
تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ٬
اور
تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے ٬
جو تم نہ جانتے تھے ٬
لہٰذا
تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا ٬
اور
میرا شکر ادا کرو ٬
کفرانِ نعمت نہ کرو ٬

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر