400 سے زائد اراکین اسمبلی و سینیٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ400 سے زائد اراکین اسمبلی و سینیٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن 30 ستمبر(گزشتہ روز)تھی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹ کے 27،قومی اسمبلی کے 95 ،پنجاب اسمبلی کے 123، سندھ اسمبلی کے 68، بلوچستان اسمبلی کے 27 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 85 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، امین فہیم، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی اور آفتاب شیرپاو نے بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔