میاں برادران کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک بحرانوں اور مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، امتیازعلی شاکر

لاہور: سینئرنائب صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائو ناصر علی خان میئو، میڈیا سیکرٹری لاہور امتیازعلی شاکرنے کہا ہے کہ میاں محمدنوازشریف ملک وقوم کے مخلص لیڈر ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی مخلصانہ طور پر خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہاکہ لیکن اس کے باوجود ان کی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا اور ان کی حکومت کو دودفعہ عالمی اورملکی ناقاقبت اندیش لوگوں کی ایما پر برخواست کر دیا گیا لیکن قوم نے دیکھا کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومتوں کو برطرفی کے بعد ملک کا جوحال ہوا۔

آج اگر ان کی جمہوری حکومتوں کو وقت پورا کرنے دیا جاتا تو ملک اسوقت ایشین ٹائیگر ہوتا۔ رائو ناصر علی خان میئونے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قوم سے کیے گئے وعدے کو پورا کرے گی اورملک میں صنعتی اور زرعی انقلاب برپا کر کے تمام وعدے پورے کرے گی۔ اس موقع پر امتیاز علی شاکر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اورمیاں محمد شہبازشریف کی کامیابی ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

میاں برادران کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک بحرانوں اور مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پرگا مزن ہو گاآج جس قدر ملک اور قوم کو میاں برداران کی قیادت کی ضرورت تھی ماضی میں کبھی نہ تھی اس وقت ملک اور قوم جن مشکلات اور مصائب میں گھرئے ہوئے ہیں۔

ان سے نکالنے کی صلاحیت صرف اورصرف میاں محمدنوازشریف اورمیاں محمدشہبازشریف کے پاس ہی ہے۔ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ادارے مفلوج ہوئے قوم نے دیکھاکہ ماضی میں کس قدرلوٹ مارہوئی جس سے ادارے اپناتوازن برقرار نہ رکھے سکے اور معیشت تباہ ہو گئی۔